پی ایس ایل 6: سرفراز نے حفیظ کو راستہ دے کر دل جیت لیے

0
1019

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دھواں دار بیٹنگ کر کے لاہور کو فتح دلوانے والے محمد حفیظ سے ساری رنجشیں بُھلا کر میچ کے اختتام پر انہیں ٹیموں کو لِیڈ کرنے کے لیے راستہ دے کر شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں حفیظ اور سرفراز کی لفظی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد سرفراز احمد نے یہ کہہ کر معاملہ ختم کیا تھا کہ حفیظ بڑے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔

گزشتہ روز سرفراز احمد کی جانب سے حفیظ کو ٹیمیں لیڈ کرنے کیلئے راستہ دیے جانے کے اقدام پر سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کے اس اقدام پر خوش ہیں اور انہیں داد دے رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کچھ صارفین اس تصویر اور ویڈیو سے یہ منسوب کر رہے ہیں کہ سرفراز نے حفیظ سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا جبکہ ایسا نہیں ہے۔

سرفراز میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے پر محمد حفیظ کو ٹیمیں لیڈ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔