پی ایس ایل کے بقیہ میچ ابوظبی میں ہوسکتے ہیں، اعلان آج متوقع

0
870

پی ایس ایل کے بقیہ میچوں ابوظبی میں کرائے جانے کا امکان ہے جس کا باقائدہ اعلان آج متوقع ہے۔ 22 مئی کو ٹیمیں کراچی اور لاہور سے عرب امارات روانہ ہوں گی۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے گزشتہ روز تحریری جواب ملنے کی توقع تھی، پی سی بی کا سات رکنی وفد متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

پی سی بی وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو آن لائن بریفنگ دی، پی سی بی جون کے پہلے ہفتے میں یو اے ای میں ٹورنامنٹ بحال کرنے کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف دو چارٹڈ طیاروں پر ابوظبی روانہ ہوں گے، کھلاڑی اور مینجمنٹ کے افراد پہلے قرنطینہ لاہور جبکہ سات سے دس روز کا ابوظبی میں کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے افراد کی لاہور میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی، پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق بیس جون کو ہی کھیلا جائے گا۔