پی ایس ایل میں بہت الرٹ ہوں، شاہین شاہ آفریدی

0
415
Pakistan Super League

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں، میں بہت الرٹ ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میرا کرکٹ میں کم بیک اچھا ہوا ہے، ایک وقفے کے بعد کھیل رہا ہوں، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلوں چاہے ڈومیسٹک ہو یا کلب۔

انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے ایونٹ میں کم بیک کے بعد میں بہت الرٹ ہوں۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں محمد حارث کا بیٹ توڑنے بعد انہیں بولڈ کرنے اور پھر کپتان بابر اعظم کو بولڈ کرنے کے حوالے سے شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پہلے اوور کی پرفارمنس کو برقرار رکھوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو جلد از جلد بریک تھرو دوں، شکر ہے اس میں کامیاب ہوا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور کے مرحلے کے میچز کھیل کر اچھا محسوس ہو رہا ہے، لاہور قلندرز کو ہمیشہ اپنے کراؤڈ سے بہت سپورٹ ملتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ لاہور کے لوگ کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اچھی چیز ہے کہ اب ہم مسلسل لاہور میں کھیل رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے امید ہے کہ فینز کو مزید اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔