پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز ابوظبی سے شارجہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں سخت پروٹوکولز کی وجہ سے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظبی سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابوظبی سے نکالے گئے بھارتی ٹیکنیشنز اب دبئی میں قرنطینہ کے 7 دن مکمل کریں گے، بھارتی ٹیکنیشنز کی کلائیوں میں قرنطینہ بینڈ باندھا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ افراد ایک مخصوص علاقے سے باہر نہیں جاسکتے، بھارتی ٹیکنیشنز سب سے اہم پروڈکشن اسٹاف میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکنیشنز کے بغیر ٹیلی وژن پروڈکشن کا آغاز نہیں ہوسکے گا، بھارتی مرکزی ٹیکنیشنز شارجہ میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔