پی ایس ایل: قرنطینہ میں سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عمل کی ہدایت

0
902

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے قرنطینہ کا حصہ بننے والے افراد کے لیے سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے ابو ظہبی میں بقیہ میچز کے لیے لاہور اور کراچی میں کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف اور دیگر متعلقہ لوگوں نے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز میں رپورٹ کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز اور دیگر افراد کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پالیسی کے تحت کچھ بھی پوسٹ نہ کیا جائے کیونکہ اب تک دیکھا گیا ہے کچھ ایسی پوسٹ سامنے آئی ہیں جس میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا اور ماسک بھی نہیں پہنےہوئے تھے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی پہنچنے تک پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔