راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور 21 کے مجموعی اسکور پر اس کی 2 وکٹ گر گئی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران بٹ تھے وہ 15 رنز بنا سکے جبکہ اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو مہاراج نے پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی جانب سے کراچی ٹیسٹ کی فاتح پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
کپتان بابر اعظم کہتے ہیں پنڈی کی وکٹ کراچی جیسی لگ رہی ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اس وکٹ پر اچھا اسکور کریں۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ڈک کوک نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، لنگی اینگیٹی کی جگہ ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈی کوک نے کہا کہ پنڈی کی وکٹ پر تھوڑی گھاس ہے ابتداء میں بولرز کو مدد کرے گی۔