پنڈی ٹیسٹ میں فیصلہ کن دن کا کھیل جاری

0
1010

راولپنڈی ٹیسٹ آخری دن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ، پاکستان کو جیتنے کے لیے 7 وکٹیں جبکہ جنوبی افریقا کو مزید 235 رنز درکار ہیں۔

جنوبی افریقا نے پانچویں دن کا کھیل 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو اس کی دوسری وکٹ اسی اسکور پر گر گئی جب وین ڈر ڈیوسن 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انہیں حسن علی نے بولڈ کیا۔

مہمان ٹیم کو 135 کے اسکور پر تیسرا نقصان ڈوپلیسی کی وکٹ کا اٹھانا پڑا، انہیں بھی حسن علی نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔