پنڈی ٹیسٹ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیم کا آخری پریکٹس سیشن

0
1276

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری ہے۔

پاکستان،جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پریکٹس سیشن کیلئے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں، دونوں ٹیمیں راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل آج آخری پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں۔

آخری پریکٹس سیشن کے بعد کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 فروری کو ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔