پاک جنوبی افریقہ سیریز: سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان

0
931

جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان  ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے جبکہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع نے کہ کہ سرفراز احمد کے پہلے ون ڈے میچ میں شمولیت پر مصباح الحق،  بابر اعظم اور وقار یونس میں مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے کھیلنے کی صورت میں حیدر علی یا آصف علی میں سے کوئی ایک ڈراپ ہوگا۔