اُردو پاک افغان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا By The Pak Sports - March 24, 2023 0 318 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان سے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تھی، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔