پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر ہی ہوں گے

0
411
Pakistan Coach

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہوں گے، 23 جنوری 2023 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی نے کہا تھا کہ 90 فیصد معاملات مکی آرتھر کے ساتھ طے ہو چکے ہیں۔

اب اطلاعات ہیں کہ اس سال 17 مئی کو اپنی 55 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے والے مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے 2025 تک معاہدہ ہے، جسے وہ چھوڑنا نہیں چاہتے۔

مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ بھی منسلک ہونے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں، البتہ جوہانسبرگ (جنوبی افریقا) میں پیدا ہونے والے مکی آرتھر جنھوں نے 110 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، ماضی میں جنوبی افریقا، آسڑیلیا اور سری لنکا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

6 مئی 2016 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے والے مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی، تاہم 2019ء آئی سی سی ورلڈ کپ جہاں پاکستان ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیل سکی۔

اس کے بعد احسان مانی نے چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کر دیا تھا، اب مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نجم سیٹھی کی مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت تقریباً طے ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے، تاہم وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی منتخب کردہ کوچنگ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اس سلسلے میں ذمے داریاں ادا کریں گے۔

مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے میں ہیں اور کاؤنٹی سیزن جاری ہے، لہٰذا مکی آرتھر اپنی ذمے داریاں ادا کر نے کے بعد قمی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں مکی آرتھر ہی قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے۔