پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ

0
555

پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ ہوگیا، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل پاؤں کی انجری کا شکار ہوکر دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میں آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

دورۂ جنوبی افریقا میں شامل قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔