اُردو پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ ٹیم کا جِم سیشن By The Pak Sports - April 13, 2023 0 421 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان پہنچنے کے دوسرے دن ہی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہوٹل کے جِم پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے ہوٹل میں جِم سیشن میں حصہ لیا، اس دوران تمام کھلاڑی خوش اور مطمئن دکھائی دیے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی آج بھی ہوٹل میں آرام کریں گے جبکہ کیوی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ روز علی الصبح لاہور پہنچی تھی اور اب اس دورہ پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔