پاکستان ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ، روانگی سے قبل کیمپ لگانے کا فیصلہ

0
568

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے پر روانگی سے قبل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹرز کا کیمپ پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد 19 مارچ سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے روانہ ہوگی۔

روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ 19 مارچ سے لگے گا۔

کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کرکٹرز اور آفیشلز 18 مارچ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔

دوسری جانب قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

لاہور کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوئے۔

جن کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے ان میں کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور عثمان قادر شامل تھے۔