پاکستان نے سیریز جیتنے کے بعد کیسے جشن منایا؟ ویڈیو وائرل

0
1158

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا سے سیریز جیتنے کے بعد جشن منانے کی پاوری کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

پاوری گرل کی’یہ میں ہوں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ کا بخار پاکستان کرکٹ ٹیم پر چڑھ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی پاوری گرل کی طرز پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

حسن علی کو اس ویڈیو میں پاوری گرل کے اسٹائل میں الفاظ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر کی اس مختصر دورانیے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑی گروپ فوٹو کے لیے قطار دار قطار کھڑے ہیں اور انہوں نے ’فاتح‘ کا بورڈ بھی پکڑ رکھا ہے۔

اس موقع پر حسن علی سیلفی اسٹائل میں کہتے ہیں، ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کی پارٹی کر رہے ہیں‘۔

جیسے ہی حسن علی کا جملہ ختم ہوتا ہے پوری ٹیم جشن منانے کے انداز میں شور مچانا شروع کردیتی ہے۔