پاکستان، جنوبی افریقا کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

0
532

پاکستان اور جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیمیں پریکٹس سیشن کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

دونوں ٹیمیں راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گی۔

پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔