ٹی20 ورلڈ کپ: نمیبیا کے خلاف پاکستان کا سست آغاز، 8 اوورز میں 45 رنز

0
899

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور یہ محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں میڈن اوور کرایا۔

نمیبیا کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو بڑے شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان نے اب تک 8 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 45 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل نمیبیا کے کپتان جیرہارڈ ایراسمس نے بابر اعظم کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ تینوں میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ نمیبیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور آج کے میچ میں فتح پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

نمیبیا: جیرہارڈ ایراسمس (کپتان)، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، مائیکل وین لینگین، جے جے اسمٹ، جین فریلنک، اسٹیفن بارڈ، جین نیکول لوفٹی ایٹون، روبن ٹرمپیل مین، بین شکنگو