اُردو ٹیموں کی چارٹرڈ پروازوں کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی PSL6 By The Pak Sports - May 27, 2021 0 1071 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے پی ایس ایل ٹیموں کی چارٹرڈ پروازوں کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت نامے کا انتظار ہے، رات دو بجے پی سی بی نے فلائٹس تاخیر سے روانہ ہونے کا کہا تھا۔ ممبئی اور جوہانسبرگ کی فلائٹس کا شیڈول طے نہ ہوسکا۔ پی سی بی کے مطابق لاہور اور کراچی سے ابوظہبی روانہ ہونے والی دونوں پروازوں میں تاخیر ہو گئی ہے جبکہ فلائٹس کی روانگی میں مز ید تاخیر کا امکان ہے۔