ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی پوزیشن برقرار، ویرات کوہلی تنزلی کا شکار ICC

0
1087

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق لے بوشین چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بالرز کی رینکنگ کے مطابق  ابتدائی چار پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

آئی سی سی بالرز کی ریکنگ کے مطابق پیٹ کمینز پہلے، اسٹورٹ براڈ دوسرے، نیل ویگنر تیسرے اور ٹم ساؤتھی چوتھے نمبر پر ہیں

اسی طرح  آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بالرزکی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔