ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کل مکمل کی جائے گی

0
1179

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹنگ کل مکمل کرلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ 19 جنوری کو ہوگی، ٹیسٹ اسکواڈ 19 جنوری کو کراچی کے بائیو سیکور ببل میں جائے گا۔

پی سی بی نے ٹیسٹ اسکواڈ کو فیملز ساتھ رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے ، سیریز کے دوران ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اراکین جو فیملیز کو ساتھ رکھنا چاہیں گے ان کی ٹیسٹنگ بھی ہوگی۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا آج اعلان کیا جا رہا ہے، کھلاڑی اپنے اپنے مقام پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے کرکٹرز سمیت دیگر کچھ کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔