ویڈیو، سیریز جیتنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کا رقص

0
919

جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کھلاڑی جنوبی افریقہ میں موجود پاکستان کرکٹ کے شائقین کے ہمراہ رقص کررہے ہیں جبکہ ویڈیو میں پاکستان کا پرچم بھی دکھائی دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کُن میچ میں پاکستان 28 رنز سے کامیاب رہا، میچ میں 101 رنز کے ساتھ فخر زمان ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بابر اعظم نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔