اُردو ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ: ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، پی سی بی By The Pak Sports - April 8, 2021 0 662 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ میں موجود ایک سپورٹ اسٹاف کے رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ کیمپ کے تمام شرکاء اتوار تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ پی سی بی کے مطابق تمام کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف ارکان کے آج اور ہفتے کو 2 کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو کورونا ٹیسٹنگ کے بعد ہر 6 روز بعد کیمپ کے تمام شرکاء کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔