اُردو ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دیدی By The Pak Sports - March 11, 2021 0 641 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 232 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں اوپنرز اور بندارا نے نصف سنچریاں بنائی۔ بعد میں آنے والے کھلاڑی کچھ خاص کھیل پیش نہیں کرسکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور جیسن محمد نے سری لنکا کے دو، دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی کے اوپنرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، 233 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دونوں اوپنرز کے درمیان 143 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ شائی ہوپ 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنر اوین لیوس نے 65 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے چیمیرہ واحد کامیاب بالر رہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو ہوگا۔