ویرات کوہلی پاکستان کب آئے تھے؟

0
347

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ دور کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان آنے کی حقیقت سے کئی لوگ لاعلم ہیں۔

جس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو دنیا بھر میں لوگ پسند کرتے ہیں اسی طرح ویرات کوہلی کے مداح بھی دنیا بھر میں موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

2007 میں جب بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تھی تو ویرات کوہلی بھی اس میں شامل تھے۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اب ایک مرتبہ پھر ماضی کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے جس میں ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کرکٹرز کو لاہور میں دیکھا جا سکتا ہے۔