ویرات کوہلی اور انگلش بیٹسمین کے درمیان گراؤنڈ میں لفظی جنگ

0
559

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کپتان ویرات کوہلی اور انگلش بیٹسمین جوز بٹلر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی جس کے بعد امپائرز کو مداخلت کے لئے آنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد ہی ویرات کوہلی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تلخ جملے استعمال کئے۔ اس دوران انگلش بیٹسمین نے بھی جواب دیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخی کو روکنے کے لئے امپائرز بھی بیچ میں آگئے تاہم تلخی کی وجوہات کے حوالے سے کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-3 سے جیت لی۔