وسیم اکرم کے بیٹے کے ساتھ دبئی میں سیر سپاٹے

0
509

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم آج کل کام سے وقفہ لے کر دبئی میں بیٹے کے ساتھ وقت گزار کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رمضان میں کام سے وقفہ لے کر بیٹے کے ساتھ وقت گزاری کررہا ہوں اور خوب انجوائے کررہا ہوں۔

سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ اپنے اس دورے میں کچھ پرانے دوستوں سے ملنے کا اتفاق بھی ہوا ہے۔

وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ دبئی ایک شاندار شہر ہے اور یہاں کا موسم بھی بہترین ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک تصویر میں انہوں نے بتایا کہ وہ دبئی میں اپنی صبح سویرے کی چہل قدمی کو مِس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔

انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال میں بھی کام کیا۔

اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔