اُردو وسیم اکرم کو شنیرا اور عائلہ کی یاد ستانے لگی By The Pak Sports - January 19, 2021 0 809 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجوہ کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اور بیٹی کی یاد میں سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔ وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی عائلہ کی تصویر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر میں عائلہ کے کندھے پر طوطا بیٹھا ہے اور وہ اس کے ساتھ کھیلتی بڑی ہی خوش نظر آرہی ہیں۔ سابق کرکٹر نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں عائلہ کو بہت زیادہ یاد کررہا ہوں۔‘ وسیم اکرم نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ عائلہ آسٹریلیا میں اپنے نانا نانی کا خوب پیار سمیٹ رہی ہے۔‘ اُنہوں نے اہلیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے عائلہ کے ساتھ ہی شنیرا کی بھی بہت یاد آرہی ہے۔‘ وسیم اکرم کی اس پوسٹ پر اب تک آٹھ ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ اور اُن کی بیٹی اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں جبکہ وسیم اکرم پاکستان میں ہیں۔ سالِ نو کے موقع پر بھی وسیم اکرم نے اپنی فیملی کی یاد میں ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ خیال رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔