وسیم اکرم سربالہ کب بنے تھے؟

0
1027

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دُنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصویر شیئر کردی جب وہ ایک شادی میں سربالہ بنے تھے۔

وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جو اُنہیں اُن کی والدہ نے بھیجی ہے۔

مذکورہ تصویر میں وسیم اکرم دولہے کے ساتھ سربالہ بنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں اُن کی عُمر بھی کافی کم ہے۔

وسیم اکرم نے ماضی کی یہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ تصویر اُن کے ماموں کی شادی کی تقریب کی ہے جو اُن کی والدہ نے اُنہیں بھیجی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت تھی۔‘

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار سربالہ بنا تھا۔‘

سابق کرکٹر نے 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے جسے صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب تک اُن کی پوسٹ پر 14 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔