نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کا دستبردار ہونے کا فیصلہ

0
558
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کا دستبردار ہونے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈیوڈ وائٹ اگست میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے، ان کی فروری 2012 میں تقرری ہوئی تھی۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا وقت ہے کہ لیڈرشپ تازہ دم لوگوں کے سپرد کی جائے، طویل عرصے تک ذمے داریاں نبھانا ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ اس وقت بہتر مالی پوزیشن پر ہے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن اسنیڈن نے کہا کہ ڈیوڈ وائٹ کے دور میں نیوزی لینڈ کرکٹ کو بہت کامیابیاں ملیں۔