نسیم شاہ کیلئے آج کا دن اہم کیوں ہے؟

0
309
Pakistani Cricketer

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج سے 3 سال قبل اپنی قابلیت کے ذریعے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نسیم شاہ نے بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔

نوجوان فاسٹ بولر نے بنگلادیش کے نجم الحسن شنٹو، تجیح الحسن اور محمود اللّٰہ کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

اس طرح 9 فروری 2020ء کو نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ میچ پاکستان نے ایک اننگ اور 44 رنز سے جیتا تھا۔