نسیم شاہ نے 99 روز سے مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کو جواب دے دیا

0
476
Naseem Abbas Shah is a Pakistani international cricketer. He is a fast bowler and is in playing-eleven in T20 Format. In October 2019, at the age of 16, he was called up to the Pakistan cricket team for their Test series against Australia.

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 99 روز بعد اپنے مداح کو بلآخر جواب دے ہی دیا، مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی توجہ حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ’لبی‘ نامی ایک ٹوٹر صارف و مداح گزشتہ 99 روز سے ہر روز نسیم شاہ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کر رہی تھیں کہ کبھی تو ان کا جواب موصول ہوگا۔

تاہم گزشتہ شام بلآخر نسیم شاہ نے مذکورہ ٹوئٹر صارف کو نوٹ کر ہی لیا اور انہیں جواب دے دیا، تاہم نسیم شاہ کو بھی اس بات پر حیرانی اور مکمل یقین نہیں کہ کوئی صارف ان کی توجہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ 99 دنوں سے ہر روز انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتا ہے۔

نوجوان کرکٹر نے لبی نامی صارف کی ٹیگ کی ہوئی 99ویں پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور لکھا ’واقعی!‘۔

دوسری جانب لبی نامی ٹوئٹر صارف اپنے من پسند کرکٹر کی جانب سے جواب حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئیں اور نسیم شاہ کی جوابی ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سینچری تو ابھی مکمل ہی نہیں ہوئی، میں تو 99 پر ہی (رپلائی مل گیا) آؤٹ ہوگئی۔