نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ایوارڈز دے دیے

0
370
Trophy

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو ان کے ایوارڈز دے دیے۔ 

واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر (سر گیری سوبرز ٹرافی) کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

تاہم اب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان کو ان کے دونوں ایوارڈز کی ٹرافیاں پیش کیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایوارڈز پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔