پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نجم سیٹھی کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنایا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں کی جانب سے چند روز قبل سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دوبارہ اس عہدے پر فائز ہو رہے ہیں۔