اُردو نئی ون ڈے رینکنگ جاری، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی By The Pak Sports - May 4, 2021 0 605 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے عالمی چیمپیئن انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ آئی سی سی سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ پر نیوزی لینڈ 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ عالمی چیمپئن انگلینڈ ٹاپ سے چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے جنوبی افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹیسٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ کا اعلان پاکستان اور زمبابوے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔