SPORTS میں بالکل خیریت سے ہوں، شعیب ملک کا پیغام By The Pak Sports - January 11, 2021 0 839 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد شعیب ملک نے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں۔ واضح رہے کہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کی اسپورٹس کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی ہے۔ قومی کرکٹر کی گاڑی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ شاید انھیں بھی شدید چوٹیں آئیں ہوں، تاہم ان کی جانب سے اس معاملے میں بیان سامنے آگیا۔ انھوں نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں، حادثہ اتفاق سے پیش آیا، اللّٰہ تعالی نے مجھ پر مہربانی کی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ میں انھوں نے محبت و پیار دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔