میرے متعلق جعلی خبریں نہ پھیلائیں : محمد عامر

0
841

مینجمنٹ سے مایوس قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کردیا۔

محمد عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں جعلی خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کیا کہ ’میں یہ ایک بار پھر واضح کرتا چلوں کہ میں پاکستان کرکٹ کیلئے تب ہی دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ رخصت ہوگی۔‘

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ’براہِ کرم صرف اپنی اسٹوری بنانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا بند کریں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔