مکی آرتھر نے انٹرنیشنل لیگ کو خطے کیلئے گیم چینجر قرار دیدیا

0
518
John Michael Arthur is a South African-Australian cricket coach, commentator and former cricketer, who played in South African domestic cricket from 1986 to 2001. He has served as the head coach of the Derbyshire County Cricket Club since November 2021.

پاکستان کرکٹ ٹیم کا چارج سنبھالنے کے بعد مشہور کوچ مکی آرتھر اس وقت امارات انٹرنیشنل لیگ کے میچوں کو دیکھنے کے لیے دبئی میں ہیں اور لیگ کے معیار کو خطے کا گیم چینجر قرار دے رہے ہیں۔

مکی آرتھر کا خیال ہے کہ صف اول کے غیر ملکی کرکٹرز اور مایہ ناز کوچز اماراتی ٹیم کو ورلڈ کلاس ٹیم بنا دیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ امارات میں ہونے والے انٹرنیشنل لیگ سے متحدہ عرب امارات کو مضبوط ٹیم تشکیل دینے میں مدد ملے گی، اس سے مقامی ٹیلنٹ کو گروم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ امارات میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن اس لیگ سے امارات کرکٹ بورڈ کو فائدہ ہو گا، کچھ عرصے پہلے جب انگلینڈ میں برف باری ہو رہی تھی میں بگ بیش کے میچ ٹی وی پر دیکھ رہا تھا، میں بنگلا دیش، دبئی اور جنوبی افریقا کے میچوں کا مزہ لیتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ کے کوچز ہیں جو کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد دیں گے، میں دبئی کے خوبصورت اسٹیڈیم میں خوشی محسوس کر رہا ہوں، یہاں پریشر کے بغیر کرکٹ دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امارات میں شاندار ٹورنامنٹ ہو رہا ہے جس میں مشہور کوالٹی کے کھلاڑی ایکشن میں ہیں، اماراتی کرکٹ کو میں شارجہ کے دور سے فالو کر رہا ہوں لیکن آئی ایل لیگ میں مقامی ٹیلنٹ کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، مصطفیٰ نامی بیٹر کمال کا کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لیگز ہو رہی ہیں جس سے مقامی ٹیلنٹ کو فائدہ ہو رہا ہے، پاکستان اور بھارت اس کی بہترین مثال ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پلے آف بدھ سے شروع ہوں گے اور فائنل اتوار کو ہوگا،فاتح ٹیم سات لاکھ ڈالرز اور رنرز اپ تین لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔