موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا: عثمان قادر

0
1082

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل نوجوان لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے سیریز میں موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ہم نے چودہ روزہ قرنطینہ مکمل کیا یہ ایک مشکل وقت تھا لیکن یہ اچھے طریقے نکل گیا۔

چودہ روز آئسولیشن کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ سی کوئنز ٹاؤن پہنچا جہاں آج اسکواڈ نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔

عثمان قادر نے کہا کہ آج ہمارا پہلا ٹریننگ سیشن تھا سب کھلاڑیوں نے انجوائے کیا گراؤنڈ بھی خوبصورت ہے جبکہ آؤٹ فیلڈ بھی شاندار ہے۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ ہم نے چودہ روز کے بعد ٹریننگ کا آغاز کیا ہے اس لیے ہارڈ ٹریننگ نہیں کرسکتے تھے آہستہ آہستہ ٹریننگ آ گے بڑھائیں گے اورمکمل ردہم میں آئیں گے اور میچز کی تیاری بھی اچھی ہو گی۔

عثمان قادر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف نے ہمیشہ اسپورٹ کیا ہے اور اب بھی کر رہا ہے وہ سب کھلاڑیوں کے ساتھ بڑی محنت کرتے ہیں مجھے علم ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اسپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے وہ وکٹیں لے کر دیتے ہیں۔

عثمان قادر نے کہا مجھے نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا تجربہ ہے یہاں ورلڈ کپ کھیل چکا ہوں سیریز میں موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا ۔

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا کوئنز ٹاؤن میں پہلا تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ٹریننگ سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا ۔

سیشن میں فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کو بھی فوکس کیا گیا کھلاڑیوں کی نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں بیٹنگ کوچ یونس خان نیٹ میں بیٹسمینوں کو ٹپس دیتے رہے۔