ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے، صہیب مقصود

0
1028

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے ، چھوٹا ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے ، پانچ میچز میں سے چار جیت کر آگے جانے کی کوشش کریں گے ۔

صہیب مقصود نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں بھی اچھا کھیل پیش کیا ، ہم ایسی پوزیشن میں آتے رہے کہ میچز جیت سکتے تھے۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کو ہم پانچ میچز کا ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے۔

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولنگ کے لحاظ سے پی ایس ایل اور بی بی ایل بہترین ہیں ، فاسٹ بولنگ میں پی ایس ایل ٹاپ پر ہے، ملک میں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بولنگ کرانے والے کئی نوجوان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین بننے کے لیے بہت محنت درکار ہوتی ہے ، میں صرف ہارڈ ہٹنگ پر فوکس نہیں کر رہا بلکہ اپنے قدرتی اسٹائل پر کام کر رہا ہوں ۔

صہیب مقصود نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنے انداز میں مزید بہتری لے کر آؤں،نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بہت فائدہ ہوا ، فٹنس پر کام کیا ۔