اُردو محمد رضوان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں آرام دیے جانے کا امکان By The Pak Sports - April 17, 2023 0 503 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزے کے بعد محمد رضوان کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ہو گا، ان کی جگہ پلئینگ الیون میں محمد حارث شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتای ہے کہ محمد رضوان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، ان کو احتیاطی طور پر آرام دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سویپ کرتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاؤ پڑا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہے۔