محمد رضوان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا مؤقف بتادیا

0
406
Pakistan Cricket Team

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا مؤقف واضح کردیا۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا جو بھی کپتان ہوگا وہ ہمارا کپتان ہوگا، ہمارا دین بھی یہی سکھاتا ہے کہ جو بھی امیر ہوگا اسے فالو کرنا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ تنقید کرنے والے کس طرح کی کپتانی چاہتے ہیں مجھے اس کی سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی کے نتائج سب کے سامنے ہیں، وہ بڑا کھلاڑی اور بڑے دل والا انسان ہے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی دوستی پر بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ اگر ٹیم میں محبت اور دوستی نہ ہو تو پھر وہ ٹیم تو نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی بابر اعظم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، لوگ اسے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔