لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 4 گول سے شکست دیدی

0
991

پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کو 4 گول سے شکست دیدی، رابرٹ فرمینو نے دو گول اسکور کیے۔

پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ آمنے سامنے تھے، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، مانچسٹر یونائیٹڈ کو پہلی کامیابی برنو فرنانڈس کے ذریعے ملی جنہوں نے پہلا گول کر کےاپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

فرنانڈس کے گول کے کچھ ہی منٹ بعد لیور پول کی جانب سے جوٹا نے گول کر کے میچ برابر کردیا، رابرٹ فرمینونے دو مزید گول کر کے لیور پول کی برتری کو تین ایک کردیا۔

دوسرے ہاف میں مارکس رشفورڈ نے گول کر کے میچ کا اسکور تین دو کر دیا، محمد صلاح نے لیور پول کی جانب سے چوتھا گول کر کے ٹیم کی جیت کو یقینی کردیا۔

لیورپول یہ میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی ، اولڈ ٹریفورڈ پرلیورپول کی 7 سال میں یہ پہلی فتح ہے۔