NEWS لبنان: جیل سے 70 قیدی فرار، 5 روڈ حادثے میں ہلاک By The Pak Sports - November 23, 2020 0 998 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp لبنان میں پولیس نے کہا ہے کہ جیل توڑ کر فرار ہونے والے 70 قیدیوں میں سے 5 روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے بعبداجیل میں واقع جیل سے تقریباً 70 قیدی فرار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد لبنانی پولیس نے قیدیوں کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے 5 قیدی اس وقت حادثے میں ہلاک ہوگئے جب انہوں نے ایک کار چوری کرکے اس میں فرار ہونے کی کوشش۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس اس کار کا تعاقب کررہی تھی قیدیوں کی کار ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ علاوہ ازیں پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے 15 قیدیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 قیدیوں نے ازخود پولیس کو حوالے کردیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔ ایوان صدر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ صدر مشیل آؤن کو نگراں وزیر داخلہ نے فرار ہونے والے قیدیوں اور سرچ آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے کہا تھا کہ قیدی صبح کے وقت جیل کے دروازے توڑنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ پراسیکیوٹر غدا عون نے جیل توڑ کر فرار ہونے قیدیوں سے متعلق فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ جیل حکام اور قیدیوں کے مابین تضادم بھی ہوا۔ دوسری جانب فوجی عدالت میں حکومتی نمائندے جج فادی اکیکی نے حراستی مرکز اور کار حادثے کے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد سیکیورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ علاوہ ازیں قیدیوں کے رشتے دار جیل کے باہر جمع ہوئے ہوگئے۔