اُردو لاہور قلندرز نے تاریخ رقم کردی، شاہین آفریدی خوش By The Pak Sports - February 22, 2021 0 813 Share Facebook Twitter Google+ Pinterest WhatsApp پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کے کسی سیزن میں پہلے میچ میں کامیابی پر خوش ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر نے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ہم نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں اپنا افتتاحی میچ جیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کو پچھلے سال کی پرفارمنس سے بہت زیادہ اعتماد ملا ہے، ٹیم کو نیٹ میں کی گئی محنت کا صلہ ملا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ابتدا میں وکٹیں مل جائیں تو ٹیم حاوی ہوجاتی ہے، کوشش ہے کہ اس پی ایس ایل کا بہترین بولر بنوں۔