لاہوریوں کے سامنے فائنل جیتنا ہدف ہے، آغا سلمان

0
956

لاہور قلندرز کے کرکٹر آغا سلمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، لاہوریوں کے سامنے فائنل جیتنے کا ہدف ہے، ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے پلان کے مطابق 6 گھنٹے ٹریننگ کرتا ہوں۔

آغا سلمان نے کہا کہ وہ اس بار ایونٹ میں لاہور قلندرز کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل کھیلی، اس مرتبہ جیتنے کی کوشش کریں گے ، جبکہ میرا ہدف لاہور میں لاہور کے عوام کے سامنے پی ایس ایل کا فائنل جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2018 کیلئے لاہور قلندرز میں آنا کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، پی ایس ایل میں ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔

آغا سلمان نے کہا کہ رواں سیزن میں کامیابی کے لیے بڑی محنت کی ہے، کیرئیر میں بہت مشکلات پیش آئیں لیکن محنت نہیں چھوڑی۔