قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کے جذبات ناقابل بیان ہیں، تابش خان

0
1136

پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بولر تابش خان کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بہت کرکٹ کھیلی، لیکن قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کرتے وقت جو ان کے جذبات تھے انہیں بیان نہیں کر سکتے۔

تابش خان نے بتایا کہ جب چھوٹے تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھا تھا اور آج میں خود قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔

فاسٹ بالرتابش خان کاکہنا تھا کہ نئی گیند سے پریکٹس کی ہے، سب نے کافی ہمت بڑھائی ہے۔

تابش خان نے کہا کہ ٹییم کے کوچ مصباح الحق، وقار یونس اور محمد یوسف نےبہت حوصلہ افزائی کی ہے۔