قومی ٹیم اسکول کی سطح پر کرکٹ کھیل رہی ہے: شعیب اختر

0
1079

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے گراؤنڈ میں اسکول کی سطح پر کرکٹ کھیلی۔

شعیب اختر نے جہاں کھلاڑیوں پر کھل کر ناراضی کا اظہار کیا وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی نالاں دکھائی دیے۔

 اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں، اگر وہ اہم پوسٹوں پر اوسط افراد کو بٹھاتے رہیں اور ٹیم میں اوسط کھلاڑی منتخب کرتے رہیں گے تو نتائج بھی کچھ مختلف نہیں ہوں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم اسکول کی سطح پر کرکٹ کھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی بہت مایوس کن تھی، کلب کی سطح کی ٹیمیں بھی اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، یہ ٹیم جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی اسے اتنی ہی بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اننگز اور 176 رنز سے شکست دے دی۔