قومی اسکواڈ کا دورۂ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز بھی فیملیز کے بغیر ہوگا

0
845

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزمیں بھی فیملیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے رواں ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہےجس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ ہی سے ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہوجائےگی ۔

بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم کے ساتھ سپورٹ اسٹاف بھی اہل خانہ کے بغیر ہی دوروں پر روانہ ہوگا۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دورۂ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ ہوم سیریز میں پی سی بی نے بائیو سیکور ببل میں فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 25 جون کو دورۂ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی ، ٹیم وائٹ بال سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔