فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

0
1355

رواں برس مارچ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی کا اعلان کرنے والے فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں کی علیحدگی کی خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں ذاتی رنجشوں کے باعث کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔

شوبز سوشل میڈیا پیجز پر بھی دونوں کی علیحدگی کی خبریں وائرل ہوئیں—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

شوبز سوشل میڈیا پیجز پر بھی دونوں کی علیحدگی کی خبریں وائرل ہوئیں—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

بعض سوشل میڈیا صارفین دونوں کے درمیان طلاق ہوجانے کی خبریں بھی پھیلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی خبروں میں بعض سوشل میڈیا پیجز نے فیروز خان کو بھی اپنی ٹوئٹس اور پوسٹس میں مینشن کر رکھا ہے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے شادی کے دو سال بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

خبروں میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر دعوے کیے گئے—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

خبروں میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر دعوے کیے گئے—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

ایسی خبروں میں کسی بھی مستند ذرائع کا حوالہ نہیں دیا جا رہا ہے اور دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں علیحدگی کے بعد طلاق بھی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جب کہ ایک ہفتہ قبل ہی معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھی۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کی طلاق کی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے والد نے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

کئی مداحوں نے افواہوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

کئی مداحوں نے افواہوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی و طلاق کی افواہوں پر تاحال کسی نے وضاحت جاری نہیں کی۔

فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان نامی لڑکی سے شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

فیروز خان نے شادی کے دو سال بعد رواں برس مارچ میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی طلاق کی خبریں وائرل ہوئی ہیں۔