فٹبال ورلڈ کپ: تیونس دفاعی چمپیئن کو شکست دینے کے باوجود ایونٹ سے باہر

0
365

فٹ بال ورلڈ کپ میں تیونس کی ٹیم نے ایونٹ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چمپیئن فرانس کو 0-1 سے شکست دے دی لیکن اس فتح کے باوجود وہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے میں ناکام رہی جبکہ آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قطر میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے دو میچ ہوئے جہاں آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ پائی جبکہ دفاعی چمپیئن فرانس پہلے ہی دوسرے مرحلے میں دواخل ہوچکی ہے۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں تیونیشیا اور فرانس کے درمیان مقابلہ ہو جہاں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

فرانس کے لیے اس میچ میں جیت یا ہار سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا تاہم ٹیم جیت کی کوشش ضرور کی۔

تیونیشیا کی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے لیکن 58 ویں منٹ میں وہبی خضری کی جانب سے کیا گیا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

مقررہ وقت تک صرف ایک ہی گول ہوا اور تیونیشیا نے 0-1 سے فرانس کو شکست دے دی۔

گروپ ڈی کا دوسرا میچ الجنوب اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ڈنمارک میں مقابلہ ہوا اور آسٹریلیا نے برتری ثابت کرتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ پکی کرلی۔

آسٹریلیا کے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول کیاجو ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں موجود رہنے کا باعث بنی۔

ڈنمارک کی ٹیم نے مجموعی طور پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن گول کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی۔

آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0-1 سے شکست دے دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر فرانس نے 3 میچوں میں سے 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، آسٹریلیا نے بھی 2 میچوں میں کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میں شکست ہوئی اور 6 پوائنٹس حاصل کیے۔

فرانس بہترین ریٹ کی بنیاد پر سرفہرست ٹیم رہی اور کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی تھی۔

تیونیشیا نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تاہم ایک میچ میں کامیابی ملی اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی، جس کے بعد 4 پوائنٹس ملے۔

ڈنمارک 3 میچوں میں کوئی فتح حاصل نہیں کرپایا اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا تھا جس کی بنیاد پر ایک پوائنٹ ملا۔

گروپ ڈی میں پہلا مرحلہ مکمل ہوا جہاں سے فرانس اور آسٹریلیا نے کوارٹرفائنل تک رسائی کی۔